سٹی 42 : وزارت مذہبی امور میں اہم عہدوں پر افسران کے اچانک تبادلے کر دیئے گئے۔
جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر اور ڈپٹی سیکرٹری ریحان چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا۔دونوں افسران 3 برس سے سعودی عرب میں حج انتظامات کی نگرانی کررہے تھے۔
محمد بخش سانگی جے ایس حج اورفہد احمد ڈی ایس حج کی پوسٹ پر تعینات کر دیئے گئے۔
سیکرٹری وزات مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن بطور بھی ریٹائرڈ ہوچکے ۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چوہان کو قائم مقام سیکرٹری کا چارج دے دیا گیا۔