ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے لیے خوشخبری، بلاسود موٹر سائیکل کی سکیم جاری

طلبہ کے لیے خوشخبری، بلاسود موٹر سائیکل کی سکیم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاسود بائیک سکیم کے تحت بینک آف پنجاب نے خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا آغاز کر دیا۔

بینک آف پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک خصوصی مہم جاری رہے گی جس کا مقصد ان طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں مگر ڈیجیٹل ایکسیپٹنس یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہو سکا۔

بینک حکام کے مطابق ایسے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کرا کے اسکیم کا حصہ بنیں تاکہ وہ بلاسود موٹر سائیکل حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائی گئی بلاسود بائیک سکیم کا مقصد طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی آسان بنانا ہے، سکیم کے تحت ہزاروں طلبہ کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

بینک آف پنجاب نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری مراحل مکمل کر کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔