ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی سینسیشن؛  قذافی سٹیڈیم میں کروشیل میچ کی اپ سائیڈ ڈاؤن

Afghanistan vs England, City42, Champions Trophy2025, Afghanistan, Ibrahim Zadran, Mohammad Nabi

سٹی42:قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا اپنا ڈو آر ڈٓئی میچ کھیل رہی ہیں۔ ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلر جوفرا آرچر نے اوپر تلے تین وکٹیں گرا کر افغان ٹیم کی کمر توڑ ڈالی تھی لیکن ابراہیم زدران اور ان کے ساتھ بعد میں آنے والے بیترز نے مسلسل کوشش کر کے آخری اوورز تک ٹیم کو  مقابلہ کرنے کے لائق مجموعہ دے دیا۔ 49 اوورز میں افغان ٹیم نے 323 رنز بنا لئے۔ ایکسپرٹس نے افغان ٹیم کی وِننگ پروبیبلٹی 60 فیصد کر دی۔ 

  47 ویں اوور میں محمد نبی نے  جو روٹ کو دو چھکے،، دو چوکے لگا کر اوور میں 23 رنز کا اضافہ کر لیا اور ٹیم کا مجموعہ 300 سے اوپر لے گئے۔ 

48 اوورز کے اختتام پر افغانستان کا سکور 309  رنز ہے۔ ابرایم زدران  167رنز اور محمد نبی 41 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔

افغان بیٹر ابراہیم زدران اور عظمت اللہ نے بمشکل تمام ٹیم کو دباؤ سے نکالا تو عظمت اللہ جیمی اووٹون کے 39 ویں اوور کی آخری گیند پر  سٹروک کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

عظمت اللہ نے31 گیندوں سے  41 رنز بنائے۔ انہوں نے  3 چھکے مارے اور  1 چوکا مارا۔

 40 اوورز کے اختتام پر افغانستان کی ٹیم  236رنز بنا سکی تھی۔ ابراہیم زدران  122 رنز اور محمد نبی رنز  10 کے ساتھ وکٹ پر تھے۔ 

تب افغانستان کا رن ریٹ  ساڑھے پانچ  تھا۔ بعد میں زدران کے ساتھ محمد نبی نے تیز رفتار سے رنز بڑھائے۔ ۔