سعید احمد سعید: سات ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا معاملہ، ٹینڈر میں نجی کمپنیوں کی جانب سے 4مسافر ٹرینوں کیلئے بڈز جمع،سات ٹرینوں کیلئے ہونیوالی بڈز میں 3ٹرینوں کیلئے کوئی بڈز نہ مل سکی۔
ریلوے نجی فرم پریکس نے ہزارہ ایکسپریس ،الحسینی نے سکھر ایکسپریس کیلئے بڈز جمع کروائی، ڈبلیو ایم آر ایسوسی ایٹس نے فرید ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کیلئے ٹیکنیکل و فنانشل بڈز جمع کروائی۔
بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، موہنجودڑو ایکسپریس ،راولپنڈی پسنجر کیلئے کوئی بڈ نہ مل سکی، فنانشل بڈ میں بینچ مارک کی بنیاد پرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو آؤٹ سورس کی جائے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App