ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 7 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار

سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 7 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جیلوں رہائی حاصل کرنے والے 7 پاکستانی اپنے وطن واپس آنے پر پھر دھر لیے گئے ۔ 

  سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، جس کے بعد ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے، تمام قیدی پاکستانی پرواز ایس وی 724 کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے، ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق ،شعیب اور احسان اللہ شامل ہیں۔