سٹی 42 : لاہور کے قدیم عجائب گھر میں برٹش وفد نے آج دورہ کیا، وفد نے اس موقع پر عجائب گھر میں موجود نودارات کو بے حد سراہا۔
برٹس وفد 13 افراد پر مشتمل سکھوں نے لاہورعجائب گھر میں تاریخی پنوں کو قریب سے دیکھا، وفد میں برٹش سٹوڈنٹس اور ان کے والدین موجود تھے ۔
برٹش وفد نے لاہور عجائب میں موجود نودارات کو بے حد سراہا، کہا کہ نوادرات کو جو تحفظ لاہور عجائب گھر میں ملا ہے وہ کہیں اور نہیں دیکھا ، آباؤ اجداد سے جڑے ہزاروں پہلوؤں کے راز آج افشاں ہوئے ، تاریخ کے کچھ پنے جانتے تھے لیکن اصل حقیقت تو یہاں آکرکھلی ۔