باسم سلطان: محکمہ ٹرانسپورٹ میں ریونیو اہداف میں اضافے کے باوجود سہولتوں کا شدید فقدان سامنے آیا ہے, سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر سٹاف کو خستہ حال گاڑیاں اور سامان استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
محکمہ نے وہیکلز اپگریڈیشن کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 45 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز طلب کیے ہیں۔ ان فنڈز سے آفس بلڈنگز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے ایکوپمنٹس کی خریداری سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آنے اور سالانہ ریونیو میں اضافے کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منظوری سے افسران و عملے کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کو مزید مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔