ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ سے فرار ہونے والے قتل کے ملزمان گرفتار

سیشن کورٹ سے فرار ہونے والے قتل کے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سیشن کورٹ سے فرار ہونے والے دو ملزمان کو بہاولنگر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی آئی ٹی اور چوہنگ، گرین ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اور ملزمان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان سیشن کورٹ کے بخشی خانے سے فرار ہو گئے تھے۔ملزم حمزہ کے خلاف تھانہ اکبری اور شیرزمان کے خلاف گرین ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ دونوں ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لے جایا گیا تھا، جہاں وہ اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔