ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے 47اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی

 لاہور پولیس کے 47اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِصدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کی شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق میرٹ ،سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 47اے ایس آئیز کوسب انسپکٹرکے عہدے پرترقی دی گئی،ترقی پانیوالوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ،سکیورٹی ڈویژن کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔
اے ایس آئی تنویر احمد،سید تفہیم مہدی،محمد ادریس،زاہد لطیف،ذوالفقار علی ، غلام مرتضیٰ، عادل نذیر،ثناء اللہ،عرفان شاہد، عمران شاہدکی بطور سب انسپکٹر ترقی ہوئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پروموٹ ہونے والے پولیس ملازمین کو مبارکباد دی۔

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ بروقت ترقی ہرملازم کا بنیادی حق ہے،کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے،پولیس ملازمین کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔