سٹی42:ایل ڈی اے میں بوگس فائلز سکینڈل میں پیشرفت,نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق نیب نےایل ڈی اے میں بوگس فائلوں اور ڈبل ، ٹرپل ایگزیمپشن کیسز سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، ایل ڈی اے کی خاتون ڈائریکٹر اور ان کے خاندان کے نام جعلی فائلوں پر حاصل کی گئیں پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل فرحانہ ممتاز، ممتازاحمد شاہ، کامران ممتازسمیت دیگرآفیشلز پر نیب نے باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔
پلاٹ نمبر ٹو اےآربلاک، 155 سی آربلاک، 571 ،572کیوبلاک پرانکوائری جاری ہے۔ پلاٹ نمبر155 بی آربلاک، 510 ایچ ٹو، ون ایف، ون جی آربلاک پرانکوائری جاری ہے،نیب نے ان پلاٹوں کی فائلوں پر سائن کرنیوالے تمام افسران اورماتحت عملے کے نام اورعہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے
نیب نے پہلے سے تعمیرشدہ بلڈنگ کے کمرشل سٹرکچر کی غیرقانونی منظوری پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ نیب نے سوال اُٹھایا ہے کہ رہائشی پلاٹ پربغیراسسمنٹ اورآکشن کے کمرشل ہوٹل کیسے تعمیر ہوا؟۔ نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت متعلقہ ذمہ دارافسرکو پیش کرنےکی ہدایت کی ہے