وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس میں شرکت

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔

شیخ خالد بن زید النیہان نے ابو ظہبی میں 13ویں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس کا افتتاح کیا۔ وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس میں شرکت کی، جہاں وزیر تجارت کی ڈبلیو ٹی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین ، سعودی عرب اور بحرین کے وزراء تجارت سے ملاقاتیں ہوئی۔ 

گوہر اعجاز نے ترکی ، یو اے ای , جنوبی افریقہ اور مصر کے وزرائے تجارت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانا ہے، نگراں حکومت نے عالمی تجارت میں پاکستان کا شیئر بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے۔ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ یو اے ای کے وزیر تجارت ثانی بن احمد الزویدی ڈبلیو ٹی او وزراء اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں، ڈبلیو ٹی او اجلاس میں دنیا بھر سے وزراء تجارت شرکت کر رہے ہیں۔