ریحام خان نے نئی پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان کردیا

ریحام خان نے نئی پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ صحافی اور فلمساز ریحام خان نے نئی پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ  ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں،فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں۔

 ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔

 خیال رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم ’جانان‘ بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer