ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ماہ شعبان کی 15 ویں رات رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمہ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

شب برأت کے سلسلے میں ملک بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول بھی چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، فرزندان اسلام نے نفلی روزے بھی رکھے۔