پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ایونٹ کو امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا

پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ایونٹ کو امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )اور پنجاب کی نگراں حکومت کے درمیان تنازع پر پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ایونٹ کو امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا آن لائن اجلاس ہوا ہے، جس میں نگراں پنجاب حکومت کے مطالبے پر تفصیلی بات کی گئی،اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔

 اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، نگران حکومت کو سکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا جائےگا ،شرکا نے وزیراعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کی بات کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer