عمران خان حملہ کیس ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

عمران خان حملہ کیس ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں 27 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا.

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میر عمر فاروق مہر نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کررکھا ہے،درخواستوں میں وفاقی حکومت بذریعہ وزارت داخلہ ، پنجاب حکومت بذریعہ ہوم سیکرٹری ، نئی جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی ریلوے راو سردار علی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر وزیرآباد حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے 5 نومبر 2022 کو جے آئی ٹی تشکیل دی ،پنجاب حکومت نے سابق سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی ، 22 جنوری 2023 کو آئی جی ریلوے راو سردار علی کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے ۔ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی ۔