کورونا وبا نے مزید 14 پاکستانیوں کی جانیں چھین لیں، مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد

covid virus
کیپشن: covid virus
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہدچودھری:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 153 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 207 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد رہی۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کاکہنا ہے  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  پنجاب بھر  میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا کے 394 نئے کیسز سامنے آئے لاہور میں 4.2 فیصد، راولپنڈی میں 1.1 فیصد فیصل آباد میں 2.5 فیصد، ملتان سے 2.6 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسینیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 500,834 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 479,890 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں