ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روزگار نوجوانوں کے لیے اچھی خبر

بے روزگار نوجوانوں کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب حکومت کا سکلنگ یوتھ فار انکم جنریشن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہر سال اڑھائی ارب کی لاگت سے 2500 مقامات پر پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو کورسز افر کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سکلنگ یوتھ فار انکم جنریشن نامی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، پلاننگ کمیشن منظوری کے لیے ارسال ،پانچ سالہ منصوبہ جولائی 2021 میں شروع کیا جائے گا جو کہ جون 2026 تک جاری رہے گا۔

منصوبے کے تحت سکل ٹریننگ کے شارٹ کورسز کروا کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،پانچ سالہ منصوبے پر 12 ارب 50 کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،سالانہ ترقیاتی بجٹ سے ہر سال منصوبے کو اڑھائی ارب کا بجٹ دیا جائیگا،پنجاب گروتھ سٹریٹجی کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر اکنامک گروتھ بڑھائی جائیگی۔

منصوبے کے تحت ہر سال پاچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع دیے جائیں گے،نئے مالی سال 2021-22 میں 5 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو ہنرمندی کے کورسز آفیر کیے جائیں گے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 سو مقامات پر 600 ٹریننگ پارٹنرز کے ساتھ مل کر سکلڈ کورسسز کروائے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer