پنجاب حکومت ڈیپوٹیشن افسران کے سامنے بے بس ہوگئی

 پنجاب حکومت ڈیپوٹیشن افسران کے سامنے بے بس ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی بھرمار، پی ایم ایس افسران کی حق تلفی ہونے لگی، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی واپس وفاق جانے سے انکاری، معاملہ دبا لیا گیا۔

پنجاب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس وفاق جانے پر تیار نہیں جبکہ پنجاب حکومت ڈیپوٹیشن افسران کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، افسران کو واپس اسلام آباد بھیجنے کا معاملہ ایوان وزیراعلیٰ میں بیٹھےافسران نے دبالیا، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران میں ڈپٹی سیکرٹری ہوم احسن منیر بھٹی، پی ایس او ٹو وزیر اعلیٰ حیدر علی، او ایس ڈی افسرعدیل رضا، اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی نمرہ شامل ہیں، جبکہ اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی مدیحہ اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نیلم افضال، پراجیکٹ ڈائریکٹر پرائمری ہیلتھ یونٹ شگفتہ زریں، ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ جمشید سیال اور او ایس ڈی آمنہ لطیف بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

 اسی طرح ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل رضوان شریف، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی محمد شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی کاشف بارا اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات رضوان منظور ڈوگر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer