ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کا ڈراپ سین

 لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کراچی گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، تحقیقاتی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں لڑکی کو گھومتے پھرتے دکان میں خرید وفروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی تحقیقاتی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا تفیشی افسر نے 164 بیان عدالت میں جمع کرولیا،،لڑکی کے بیان کے مطابق مجھے سمیع ،فواد ،عمیر نے بلیک میل کیا اور تصویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں ، 9 فروری کو عمیر بھٹو مجھے بائیک پر دھوکے سے گھر لے گیا، کہا شادی کرو ں گا اور میرے ساتھ زبردستی کرنا شروع کردی۔

لڑکی نے بیان دیا کہ صبع ہوتے ہی عمیر بھٹو نے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ میں پولیس افسر کا بیٹا ہوں، میرا نام لیا تو تمھارے پورے خاندان کو تبادہ کردو ں گا، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے بیان کی روشنی میں تفیش جاری ہے،فواد،سیمع ،عادل،سمیر گرفتار ہیں،عمیر بھٹو ضمانت پر ہے۔

پولیس کے مطابق تفیش میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور اغوا کے شواہد نہیں ملے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer