ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی قوم سے دعائوں کی اپیل

شہباز شریف کی قوم سے دعائوں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی جانب سےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعاوں کی اپیل  کی گئی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف  نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی زندگی پاکستانی عوام کی امانت ہے، محمد نوازشریف کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھ رہے ہیں، حکمران ان  کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم سیاسی مخالفین کو جیل بھیج کر خودکو محفوظ سمجھتا ہے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن قیام مزید توسیع دینے کو درخواست کو مسترد کردیا ہے۔24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھے۔

واضح رہے نواز شریف نے طبی بنیادوں پر عدلیہ سے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی اور عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ 20 نومبر 2019 کو نواز شریف علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں آئے۔