پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ کیخلاف آپریشن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) چربی سے تیل بنانے والا فیٹ رینڈرنگ یونٹ، نمکو اینڈ سویٹس فیکٹری اور مربہ یونٹ سیل کرکے جانوروں کی 4 ہزار کلو باقیات، 1600 کلو ناقص آئل، 2800 کلو فنگس لگا مربہ برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور اور شیخوپورہ روڈ پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 1900 کلو دال مٹری، 500 کلو سویاں اور 280 کلو مٹری بیسن بھی برآمد کر لیا گیا۔ کوٹ عبدالمالک کے پاس ذوالفقار فیٹ رینڈرنگ یونٹ میں آئل سپلائی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔ آلائشوں سے نکلے تیل کو استعمال شدہ آئل میں شامل کرکے فروخت کرنے کے شواہد بھی پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل میں استعمال کی اجازت ہے۔ فنگس لگے مربہ کی موجودگی پر المعصومیہ پنجاب فروٹ، ہرن مینار کا پروڈکشن یونٹ سیل کیا گیا۔ گلے سڑے پھلوں کو کھلے رنگ، مصنوئی مٹھاس اور کیمیکل لگا کر مربہ تیار کیا جا رہا تھا۔ لائسنس کی عدم موجودگی اور تیار مربہ میں مری مکھیوں کی موجودگی پر یونٹ کو سیل کیا گیا جبکہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قادری سویٹس اینڈ نمکو یونٹ کو سیل کیا گیا۔