خان شہزاد: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 125 روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 125 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 875، 22 قیراط فی تولہ سونا 52 ہزار 135 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 49 ہزار 962 روپے تک جا پہنچے۔
صرافہ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے۔ جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے، کہ قوت خرید پہلے ہی بہت کم ہے مزید اضافے سے دشواریوں میں اضافہ ہو گا۔