ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے کے بعد کہا ہے کہ امارات دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کیا، کہا کہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں بالخصوص اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی اور خوش حالی یقینی بنائی جا سکے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور امارات دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آج اسلام آباد میں وزیرِاعظم جناب محمد شہباز شریف سے ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی اور… pic.twitter.com/qeeWXfQ9BK
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) December 26, 2025