سٹی 42 : پنجاب کے شہر پتوکی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری مجرم ساجد عرف چٹا سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ میں ساجد عرف چٹا ہلاک ہوا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد عرف چٹا ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔