ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانچ پڑتال کا دوسراروز ; نواز شریف، چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور

جانچ پڑتال کا دوسراروز ; نواز شریف، چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی ، سمرا فاطمہ،راؤدلشاد: عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاآج دوسرا روز ہے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ، جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 165 سے مریم نواز کے کاغذات بھی کلیئر قرار دے دیئے  گئے ہیں ۔

عام انتخابات کے اعلان کردہ شیڈول  کے مطابق آج بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  کی جا رہی ہے ساتھ ہی پنجاب سےخواتین کی مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔

 خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے  دی گئی ترجیحی فہرست کی بات کی جائے تو ن لیگ نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرپنجاب سے20امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی، پیپلزپارٹی نےپنجاب سےقومی اسمبلی کیلئے6امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی،ن لیگ نےپنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر58امیدواروں کی فہرست جمع کرا رکھی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نےپنجاب اسمبلی کیلئے 10امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے ،آئی پی پی،پی ٹی آئی نظریاتی ودیگرجماعتوں کے امیدواروں کی 28دسمبرکوکاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
قومی اسمبلی کے راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں ،سابق وزیر داخلہ کی طرف سے چودھری کامران عزیز،چودھری ظہور ایڈووکیٹس بطور اٹارنی پیش ہوئے، سابق وزیر داخلہ کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے پی پی 165 سے کاعذات کی سکرونٹی مکمل ، کاغذات کی سکرونٹی کے وقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ آر او آفس میں موجود رہے،ریٹرننگ آفیسرنے مریم نواز کے کاغذات مکمل قرار دیئے۔

  دوسری جانب لیگی رہنما بلال یاسین نے بتایا کہ سابق وزیر نواز شریف کے کاغزات نامزدگی منظور  کر لیے گئے ہیں ،نواز شریف کے کاغزات نامزدگی این اے 130 کیلئے منظور ہوئے ،مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد واپس روانہ،لیگی رہنمامریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،این اے 128 اور 123 سے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کےبھی کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں، پی پی 169 سے جماعت اسلامی کے امیدوار احمد سلمان بلوچ کے کاغذات منظور ہو گئے ۔