ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

Sara Khan daughter video viral
کیپشن: Sara Khan daughter video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ جن کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں اداکارہ سارہ خان اپنی ازدواجی زندگی خوش و خرم گزار رہی ہیں، سارہ خان سوشل میڈیا پر بھی اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنی ننھی پری کی ویڈیو پوسٹ کی جو کے اپنے والد کی بانہوں میں موجود ہے۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سارہ خان کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور کئی ایوارڈ حاصل کئے، گلوکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی خوبرو اداکارہ کو خدا نے اپنی رحمت سے نوازا، بیٹی کی پیدائش کی خبر فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اپنے دی اور خوشی کا اظہار کرتے بتایا کہ خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے جبکہ  فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اداکارہ سارہ خان نے اس بار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عالیانہ کی فلک شبیر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ  اپنے والد کی بانہوں میں سکون  محسوس کرتے آنکھیں کھولے ادھر ادھر معصومیت سے دیکھ رہی ہے، اپنی بیٹی کو فلک بانہوں میں دھیرے دھیرے جھولا رہے ہیں۔گلابی کپڑوں میں ننھی عالیانہ خوبصورت لگ رہی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں سارہ خان نے بیٹی کی جانب سے لکھا کہ' میں بابا کی بانہوں میں محفوظ ہوں'۔

ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر ائرل ہورہی ہے دو گھنٹوں میں  اس کو 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، نیک خواہشات اور دعائیں دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer