ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنا ملزم کو مہنگا پڑگیا

Rapist arrested in lahore
کیپشن: Rapist
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے سے معصوم بچوں کی زندگیاں اجیرن ہوکررہ گئیں ہیں،پولیس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں،داتا دربار کے قریب بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، ڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا،ملزم یونس 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق جنسی درندگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ کمسن بچے بھی ان بھیڑوں سے محفوظ نہیں رہے، معاشرے میں ایسے عناصر بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل کرتےحوا کی بیٹیوں کی عزتیں پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ والدین میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔

پولیس کی جانب سے رواتیی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور بعد ازاں ملزم کو باعزت بری کردیا جاتا اور جرائم ایک بار پھر نئے سرے سے جنم لینا شروع کردیتے ہیں،داتا دربار کے قریب محلہ داروں نےبچے سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی،محلے داروں کی اطلاع پر ڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ملزم یونس 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،بچے کے شور مچانے پر محلے داروں نے ملزم کو دھر لیا،ملزم کو مزید کارروائی کے لئے داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer