پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش۔سردی کی شدت میں اضافہ۔لاہورمیں بونداباندی،بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کردیا ہے ، وہیں اسموگ کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔لاہورمیں بونداباندی۔ وہاڑی ، لودھراں،جھنگ، فورٹ عباس، عارف والامیں ہلکی بارش ۔ لودھراں، کبیر والا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کردیا ہے ، وہیں اسموگ کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

وادی کوئٹہ سمیت شمال مغرنبی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک موسم کا خاتمہ کردیا ہے۔ زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی زیارت میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں جو اس موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔  بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے مغرب سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، وسطی و جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

آج اور پیر کو سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار، ژوب، چمن، پشین اورنصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آواران ، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔