کورونا سے مزید2افراد جان کی بازی ہارگئے

 کورونا سے مزید2افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ  اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار440ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار50کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

 پنجاب میں  ابتک 13 ہزار 63 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 204، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار553،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار450، بلوچستان میں 33 ہزار 624، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔