سٹی 42: شہر کے ساتوں اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے
ذرائع وزارت صحت کے مطابق شہر کے سات اضلاع کے مختلف مقامات سے 78 ماحولیاتی نمونے لیے گئِے تھے، ضلع شرقی سے24 ، ضلع کیماڑی سے 15، ضلع جنوبی سے 14 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے،ضلع کورنگی سے 7،ملیر سے 7 ، وسطی سے 6 اور غربی سے 5 نمونے لیے گئے تھے، جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے متاثرہ پائے گئے،
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یکم ستمبر سےقومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی، شہر میں اب تک پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا،والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔