ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خورشید شاہ کو خصوصی طیارے سے سکھر کے ہسپتال سے کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Syed Khurshid Shah, heart disease, City42, Pakistan Peoples Party, Ex federal minister,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما، سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی ہسپتال میں حالت سنبھل نہیں سکی، آج سہ پہر انہیں خصوصی فلائٹ سے سکھر سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  خورشید شاہ کی کل طبعیت ناساز ہوئی تھی جس پر انہیں فوراً سکھر کے  بہترین ہسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) منتقل کیا گیا تھا۔  ابتدا میں کہا گیا تھا کہ انہیں جنرل چیک اپ کے لئے لایا گیا ہے، بعد میں انہین ہسپتال مین ایدمٹ کر لیا گیا اور انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ 
آج معلوم ہوا ہے کہ سید خورشید شاہ کی  حالت تشویشناک ہو گئی جس کے سبب انہیں فوری طور پر سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ سے انہیں ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔