ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بگ باس 19 کا آغاز، پہلی بار OTT پلیٹ فارم  پریمیئر  پر نشر کیے جانے کا فیصلہ

  بگ باس 19 کا آغاز، پہلی بار OTT پلیٹ فارم  پریمیئر  پر نشر کیے جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کا مقبول ریئلٹی شو بگ باس 19 اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ شروع ہو گیا ہے، جس کی میزبانی ایک بار پھر سلمان خان کر رہے ہیں، اس سیزن میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پہلی بار شو کو پہلے OTT پلیٹ فارم پر اور بعد میں ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

 شو کی تھیم "گھر والوں کی سرکار"  ہے.

ابتدائی قسط میں یوٹیوبر مریدل اور شہباز گل (اداکارہ شہناز گل کے بھائی) میں مقابلہ ہوا، جس میں عوام کی ووٹنگ کے ذریعے مریدل کو منتخب کیا گیا۔

شرکا میں شنور کور، ذیشان قادری، تانیا متل، نیہال چداسما، نغمہ میراجکر، بصیر علی، گلوکار امل ملک سمیت 15 سے زائد معروف چہرے شامل ہیں، جبکہ پولینڈ کی نتالیا اینجل بھی حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان شو کے ابتدائی 15 ہفتے ہوسٹ کریں گے، جس کے بعد انیل کپور یا فرح خان جیسے مہمان میزبان سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انڈر ٹیکر اور مائیک ٹائسن سیزن کے دوران وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر شرکت کر سکتے ہیں۔