ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من اضافہ ریکارڈ

 گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت 2 ہزار 8 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار ایک سو روپے کردی گئی۔ 

چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت گندم کی قیمت پر کنٹرول نہیں کرسکی، پنجاب حکومت نے اسے ڈی ریگولیٹ کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے، گندم کی قیمت میں اضافے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔