قائدآباد کی روحانی شخصیت استاذالعلماءعبدالحق بندیالوی صاحب انتقال کرگئے

 قائدآباد کی روحانی شخصیت استاذالعلماءعبدالحق بندیالوی صاحب انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قائدآباد کی روحانی شخصیت استاذالعلماءعبدالحق بندیالوی صاحب جہاں فانی سے 93سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاؤہ بندیال شریف کے عظیم روحانی شخصیت عالم با عمل ،شیخ الحدیث و تفسیر ،علامہ عبدالحق بندیالوی طویل علالت  کے بعد تقریبا 93سال کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت فرماگے۔جن کی نمازجنازہ بندیال شریف میں ادا کر دی گئی،نماز جناز ہ میں ملک بھر سے علامہ کرام پیران عظام سیاسی سماجی شخصیات سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

 نماز جنازہ کے بعد علامہ یار محمد بندیالوی صاحب کے ساتھ موجود مزار شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس بڑے سانحے پر اہل علاقہ غم میں مبتلا ہو گیا۔نمازجنازہ علامہ مظہر الحق بندیالوی صاحب نے پڑھایا۔علامہ عبدالحق بندیالوی صاحب نے اپنی زندگی میں ایک دین اسلام کی خدمت کرتے ایک مدرسے کی صورت میں علمائے کرام اور حفاظ کرام پیدا کیے جو اسوقت پورے پاکستان میں مختلف مدارس میں اپنی خدمات انجام دے رہیں ہے۔