(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت برقرار، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 433 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ چھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے.
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 075 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.69 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔
طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ ویکسینیشن لازمی کروائیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔