دس فٹ کے اژدھے نےسڑک پر ٹریفک جام کر دی،  ویڈیو وائرل

سڑک پر موجود اژدہا
کیپشن: سڑک پر موجود اژدہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سانپ کو دیکھتے ہی بڑوں بڑوں کی سٹی گم ہو جاتی ہے  لیکن اگر اژدھے کی بات کریں تو یہ سائز اور وزن میں سانپ سے بہت بڑاہوتا ہے اگر ایسا ہی اژدہا آپ کے سامنے آ جائے توآپ کیا کریں گے؟

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں برازیل کی ایک سڑک پر  بہت بڑا اژدہا اچانک کہیں سے نکل آیا گاڑیوں میں گزرتے لوگ رکنے پر مجبور ہو گئے اور ویڈیوز بنانے لگے جو سوشل میڈیا پر بھی  وائرل ہو گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

  فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  برازیل کی ایک ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر  رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا  گزر جائے۔ بالآخر اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا  جھاڑیوں میں غائب ہو گیا لیکن اسی دوران موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا لی۔