ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1500سےزائدافسران،ملازمین نوکری سےفارغ

1500سےزائدافسران،ملازمین نوکری سےفارغ
کیپشن: SNGPL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوئی ناردرن کے1500سےزائدافسران،ملازمین نوکری سےفارغ،پیپلز پارٹی نے1993 سے 1996 تک اورمسلم لیگ (ن)نے1997 میں بھرتیاں کی تھیں۔
  تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق نکالے گئے 1500سےزائدافسروملازمین کو پیپلز پارٹی نے1993 سے 1996 تک  اور ن لیگ نے1997 میں  سیاسی بنیادوں پر  بھرتی کیا تھا ۔ پیپلز پارٹی نےدوبارہ اقتدار میں آ  کران افسر و ملازمین کو بحال کر دیا تھا۔

 سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی دور کا ”برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010“ کالعدم قرار دیا تھا۔ ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو دیئے گئے فوائد فوری روکنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایکٹ سے خاص طبقے کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا، ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔

  سوئی ناردرن  گیس کمپنی  کی جانب سے  ایگزیکٹو آفیسرز اور ملازمین کے دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے،سوئی ناردرن  گیس کمپنی   کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ملازمین سے مفت گیس، میڈیکل کی سہولیات بھی واپس لے لی گئی  جبکہ نوکری سے فارغ ہونے والے افسر و ملازمین سےڈیوٹی کارڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔