ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ، پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری  کے لئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کہ زیر صدارت اجلاس میں ٹائیگر فورس ای گورننس پلان پر مشاورت معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی پر مبنی جامع پلان پیش کر دیا، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔

 

  ٹائیگر فورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کے معاملات کو رپورٹ کر سکیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صحت کی سہولیات سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا، پناہ گاہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر سروسز کی فراہمی رپورٹ ہوگی، تھانے کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اور عوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے، سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت ستانی کی کوشش کو رپورٹ کیا جا سکے گا۔

 

 وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی پناگاہوں اور پرائس کنٹرول  سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش رپورٹ میں پناہ گاہوں میں ملنے والی سہولیات اور مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی ممبر شپ کالجز اور یونیورسٹیز تک لے جانے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈار کو تعلیمی ادارے کھلتے ہی ممبر شپ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گورننس سسٹم بہتر کرنے  کے لئے نوجوانوں کا تعاون درکار ہے، وزیراعظم نوجوانوں کو گورننس سسٹم کی بہتری میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے،  وزیراعظم نوجوان ملک کی بہتری کیلئے اپنی خدمات ہیش کرنے  کے لئے تیار ہیں، ادار ممبر شپ کھولنے کے چند دن میں 1 لاکھ نئے ممبرز ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے، انشااللہ گورننس میں بہتری کا انقلابی منصوبہ کامیاب ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer