ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی واپسی کیلئے ایکشن پلان کی منظوری

نوازشریف کی واپسی کیلئے ایکشن پلان کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (این این آئی) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس لانے کی منظوری دیدی۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی، کابینہ نے فیصلہ کیاکہ نواز شریف قانون کے مجرم ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا اور کہاکہ مریم نواز نے نیب کے باہر جو کیا اس پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہیئے تھا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانےدیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ایم ایل ون منصوبے میں پشاور تا طورخم سیکشن شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اس کی حمایت کردی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون میں پشاور سے طورخم کا سیکشن شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ 

کابینہ نے گیارہ نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دیدی، کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی، اس دوران نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

 فواد چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹی رپورٹس تیار کیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، شہزاد اکبر نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی این آر او نہیں ہوگا، نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer