یاسر عرفات: نارنگ منڈی میں مسافر بس کوپیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔
حادثہ کالاخطائی روڈ پر کرول گھاٹی کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار بس ٹریفک پولیس کی موبائل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
جاں بحق ہونےوالے لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر غلام حسن اعوان ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ تیز رفتار بس ٹریفک پولیس کی موبائل سے ٹکرا کر الٹ گئی اوروہ بھی شہیدہوگئے۔
لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے،تھانہ آبادی نارنگ کے رہائشی محمد ادریس بھی زندگی کی بازی ہار گئے،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔