ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز رشید کی سپیکر ہاؤس آمد، مرحومین کیلئے دعائے مغفرت

 پرویز رشید کی سپیکر ہاؤس آمد، مرحومین کیلئے دعائے مغفرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: سینیٹر پرویز راشد نے سپیکر ہاؤس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں  اور وزیر مملکت سے تعزیتی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پرویز رشید نے سپیکر ملک محمد احمد خان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اسی موقع پر انہوں نے وزیر مملکت ملک رشید احمد خان سے ان کی بھانجی کے انتقال پر بھی تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملک امیر خان اور سردار فاروق بھی موجود تھے۔