زین مدنی : لالی وڈ کے ناموراداکار پرڈیوسریاسرنوازبھی بھارتی جارحیت پر بول پڑے ۔ اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت، غلط بیانی اور پروپیگنڈا بند کیا جائے، اور اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستان خاموش بیٹھا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے کہا کہ بھارت جس طرح ایٹمی طاقت ہے، پاکستان بھی نیوکلیئر پاور ہےاور ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں،جب ملک کی بات آئی گی تو ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت بڑا ملک ہے سوچ بھی بڑی رکھے۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بھی دہشت گردی ہے ہم نے کبھی ایسے اشتعال انگیز بیان نہیں دئیے ،دہشت گردی نہ پاکستان میں ہونی چاہیے نہ ہی بھارت میں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی یوٹیوبرز، بلاگرز اور میڈیا نمائندے جان بوجھ کر جھوٹ اور نفرت پھیلا رہے ہیں اور یوں دعوے کر رہے ہیں جیسے پاکستانیوں نے مزاحمت کا حوصلہ کھو دیا ہو۔
انہوں نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔