فاران یامین: شالیمار تھانہ کی حدود میں چوری کی انوکھی واردات، موٹر سائیکل سوار راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کے پاس رکا، اچانک ہاتھ میں پکڑی ڈیوائس شہری کی جانب میں ڈال دی۔
نوسر باز چور نے جیب میں ڈالنے والی ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول بم قرار دیا، شریف شہری خوفزدہ ہوگیا، اور نوسرباز چور کو گھر لے گیا، نوسرباز چور شہری کے گھر سے 2 تولہ سونا، 66 ہزار نقدی قیمتی موبائل فون لے اڑا۔
نوسربازی اور چوری کی انوکھی واردات حسن نامی شہری کے ساتھ ہوئی، پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ نوسربازی اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔