ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ایک پٹاخہ چل جائے تو پاکستان کیخلاف مہم شروع کر دیتا ہے: احسن اقبال

بھارت میں ایک پٹاخہ چل جائے تو پاکستان کیخلاف مہم شروع کر دیتا ہے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی نارووال میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی  ڈیڑھ اینٹ کی ایک علیحدہ مسجد بنا رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی سلامتی حوالے سے پوری قوم کو ایک ہونا چاہیے، نارووال: سوشل میڈیا دیکھیں تو پاکستان، اور فوج کے خلاف جہاں بھارت سف پارا ہیں وہاں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی سف پارا ہے۔

 وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد پاکستان ہماری ذاتی مفاد سے بڑی حقیقت ہے، ذاتی مفادات کو کبھی بھی پاکستان پر ترجیح نہیں دے سکتے،بھارت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 احسن اقبال نے سوال کرتے ہوئے کہا کیا پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک نہیں ہے؟ جتنا ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا کسی ملک نے نہیں کیا، بھارت میں ایک پٹاخہ چل جائے تو بھارت پاکستان کے گرد پروپیگنڈہ کی مہم شروع کر دیتا ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  جہاں بھی دنیا میں دہشت گردی ہو گی ہمیں بھی دکھ ہو گا، بھارت ایک غیر محفوظ ملک ہے، بھارت بات بات پر الزام پاکستان پر لگاتا ہے، پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوئی ہم نے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو نہیں اپنایا۔

بھارت میں الیکشن ہوتا ہے تو ان کے سیاست دان پاکستان پر الزام لگا کر سیاسی جماعت لینے کی کوشش کرتا ہے، پاکستانی قوم ایک متحد قوم ہے ہم دوسرے پر الزامات لگا کر سیاست نہیں کرتے، بھارت کا سندھ طاس اقدام غیر ذمہ دار اقدام ہے۔

بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا لیا ہے، ہماری مسلح افواج چوکس ہے قوم متحد ہے، بھارت نے ایسا قدم اٹھایا تو اسے جواب ملے گا۔