سرکاری افسروں کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

سرکاری افسروں کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا
کیپشن: Corrupt Officer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: پی ایچ اے میں افسران کی کرپشن پر غریب مالی پھٹ پڑا۔ ڈیزل چوری، ملازمین کی تنخواہ میں خردبرد کا الزام عائد کردیا۔ڈی جی پی ایچ اے کہتے ہیں معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا، ناانصافی کرنیوالے افسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پارک ایریا میں روزوں کے دوران سخت مشقت کرائی جانے لگی ہے۔ پی ایچ اے کے مالی نے ایک ویڈیو میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایئرپورٹ زون کا کھاتا کھول دیا ہے۔ مالیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مشینری کھڑی کر کے لاکھوں کا فیول جیبوں میں ڈالا جارہا ہے۔

پی ایچ اے کے مالی کا کہنا ہے چالیس بندوں کی منظوری لے کر دس بندے کام پر لگائے جاتے ہیں۔ مالی کے مطابق تیس بندوں کی اضافی تنخواہ بھی جیبوں میں ڈالی جارہی ہے۔ مالی نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم لاہور کے مالیوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔ ایئرپورٹ زون ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مصباح ڈار کا علاقہ ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا، ناانصافی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔یہ بھی پڑھیں: بلوں کی عدم ادائیگی، لیسکو کے اربوں روپے ڈوب گئے