لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،گلاب دیوی انڈر پاس کا ٹینڈر منظور

Ghulab devi underpass tender final---40
کیپشن: Ghulab devi underpass tender final---40
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :گلاب دیوی انڈر پاس میگاپراجیکٹ کےحوالےسےبڑی خبری، انڈر پاس منصوبےکا ٹینڈر ایک فیصد کم بڈ دے کرسارکو اینڈسچل کنسٹرکشن نے حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گلاب دیوی انڈر پاس منصوبےمیں 2 کمپنیزنےبڈ دی تھی۔حبیب کنسٹرکشن سروسز نےاعشاریہ 5 فیصدکم بڈ دی  جبکہ سارکو اینڈ سچل کنسٹرکشن نےایک فیصد کم بڈ دےکرٹینڈرحاصل کرلیا۔گلاب دیوی انڈرپاس منصوبہ مجموعی طورپرایک ارب ستر کروڑ سےزائد لاگت کاہے۔منصوبے کیلئے دی گئی بڈ کو فائنل کرکےورک آرڈرجاری کیا جائےگا۔اس سے قبل شاہکام فلائی اوورکا ٹینڈر بھی این ایل سی کو ایوارڈ کیا جاچکا ہے ۔ 

واضح رہے کہ  لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری  دی گئی تھی. گلاب دیوی انڈر پاس، شاہکام فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، انڈر پاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور تعمیر  کیے جائیں گے۔ 

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار میگا پراجیکٹس کو رواں مالی سال فنڈز جاری کرنے کی منظوری دےدی گئی ہے.گلاب دیوی انڈر پاس، شاہکام فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، انڈرپاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔