ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات گرانقدر ہیں: خواجہ عمران ںذیر

محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات گرانقدر ہیں: خواجہ عمران ںذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاپد چوپدری:بچوں کو خسرہ، تشنج اور کالی کھانسی سے بچاو کیلئے چار برس کی عمر میں ڈٰی ٹی پی بوسٹر ڈوز حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہیں پچاس کروڑ روپے لاگت سے قوم کے نونہالوں کو امراض سے بچانے کیلئے ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے چار برس کی عمر میں بچوں کو خسرہ، تشنج اور کالی کھانسی کے امراض سے بچاو کیلئے ڈی ٹی پی ویکسین کی بوسٹر ڈوز حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کرنے کیلئے فلیٹیز ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ علی جان، ڈجی ہیلتھ ڈاکٹر منیر سمیت عالمی ادارہ صحت، یونیسف، گاوی کے نمائندوں اور ہیلتھ مینجرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کوریج دو برس قبل تک صرف سنتالیس فیصد تھی جو اب چوراسی فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچوں کی ویکسینیشن سو فیصد تک یقینی بنانے کیلئے والدین کو بھی اپنی ذمہ داری لینا ہوگی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ امراض کی روک تھام میں محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات گرانقدر ہیں۔

 خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت کے صحت کے دو محکمے بنانے سے پرائمری ہیلتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب کے سر ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈی ٹی پی ویکسین کی بوسٹر ڈوز حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے پچاس کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔