ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔

 یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔