ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج باضابطہ ملاقات متوقع ہے، جس میں اعلیٰ سطحی سیاسی و سفارتی شخصیات کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر گفتگو کی جائے گی۔

گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، جنہوں نے امریکی وفد کے ساتھ ابتدائی تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی تازہ صورتحال، باہمی تعاون، اقتصادی ترقی اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور عالمی سطح پر ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔