مسلم لیگ ن پنجاب نے 21 اکتوبر تک لیگی رہنماؤں کو بیرون ممالک سفر کرنے سے روک دیا

مسلم لیگ ن پنجاب نے 21 اکتوبر تک لیگی رہنماؤں کو بیرون ممالک سفر کرنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن پنجاب نے 21 اکتوبر تک لیگی رہنماؤں کو بیرون ممالک سفر کرنے سے روک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام سینٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز جو اس وقت بیرون ملک موجود ہیں، انہیں 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی۔ 

 مسلم لیگ ن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ ن کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائیزیشن کیلئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔ 18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کرکے اسکی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔